ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ

0

سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیاہے۔ ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔
انٹر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے۔ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے۔
کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔
کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کیلئے کام کریں گی۔
دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کیلئے سرگرم رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *