ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

0

ایس آئی ایف سی کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلےمیں رواں مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق؛
” مالی سال 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 1.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال 1.62 بلین ڈالر تھی”
جون 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 169 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 122 ملین ڈالر تھی۔
چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار اور تجارتی شراکت دار دوست رہا ہے، جس کی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال میں 568 ملین ڈالر رہی۔
ہانگ کانگ دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کاری کرنے والا ملک رہا ہے جس نے 359 ملین ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ سال 250 ملین ڈالرتک محدود رہی۔
دیگر اہم ممالک میں برطانیہ سے 268 ملین ڈالر، امریکہ سے 137 ملین ڈالر اور سنگاپور سے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
یہ بات بھی حوصلہ افزا ءہے کہ پاور سیکٹر نے سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جس نے مالی سال 2024 میں 800 ملین ڈالر حاصل کیے۔

تیل اور گیس کی تلاش میں غیر ملکی سرمایہ کاری 304 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 137 ملین ڈالر تھی۔ ایس آئی ایف سی کے کاروربار دوست اقدامات نے واضح طور پر اس اضافے کے رجحان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس نے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک بہتر اور پرکشش مارکیٹ کے طور پر پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *