حکومتِ پاکستان کا ڈیجیٹل وژن پر عملدرآمد
ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونی کیشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی ڈیجیٹل قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے اٹھائے گئے مضبوط اقدامات پر وضاحت کی۔ وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا”ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرکے معیشت، گورننس اور معاشرے کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے“۔
انہوں نے ڈیجیٹل جدت اوراس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر مملکت نے شرکاء کو ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کی ملکی معیشت میں شمولیت محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضامن ہے