حکومت پاکستان کا ’’بلیواکانومی‘‘ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

0

اسلام آباد (آئی این پی )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے ʼبلیواکانومیʼ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع کردیا۔ ʼبلیواکانومیʼکے ذریعے معاشی ترقی کیلئے کراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس 2024 منعقد کی گئی،ʼبلیو اکانومیʼ اقتصادی ترقی،معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے ۔عالمی ʼبلیواکانومیʼمیں پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد ہے جو کہ عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کوʼخصوصی اقتصادی زونʼ کے ذریعے بلیو اکانومی سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔ماہی گیری کے روایتی طریقوں کا استعمال،غیرقانونی ماہی گیری، بد عنوانی اور انفراسٹرکچرکا خستہ حال ہونا ʼبلیو اکانومیʼکی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کو فوری طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات اپناتے ہوئے ماہی گیری کے شعبے کو بہتر اور جدید بنانے کی ضرورت ہے۔میری ٹائم سیکٹرمیں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پاکستان نے میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک ڈنمارک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان ʼبلیو اکانومیʼ کے ذریعے جدید توانائی، میری ٹائم ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *