خصوصی سرمایہ سہولت کونسل کی مدد سے شمسی توانائی کے نئے منصوبے

0

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (NTDC) نے ضلع مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ کے شمسی توانائی منصوبے کی ترقی کے لیے 2553 ایکڑ زمین حاصل کر لی ہے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار جس پیش رفت کے منتظر تھے اس شمسی منصوبے کیلئے زمین حاصل ہونے کے بعد ان کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کھل جائیں گے۔
یہ شمسی توانائی منصوبہ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی مہم میں حصہ ڈالے گا، جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے پلیٹ فارم کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق 600 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ مہنگے ایندھن پر مبنی بجلی کی پیداوار پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گا
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (NTDC) ضلع لیہ (1200 میگاواٹ) اور ضلع جھنگ (600 میگاواٹ) میں بھی شمسی توانائی کے دو دیگر منصوبوں کے لیے زمین حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان منصوبوں کی تعمیر کے ذریعے سسٹم میں 2400 میگاواٹ شمسی توانائی کا اضافہ توانائی کی طلب کو پورا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *