خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

0

خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے 8 بلین روپے کی مالیت کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے قبل نیسپاک اور نیشنل لاجسٹک سیل کی زیر نگرانی پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں 1642 ملین روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جو خیبرپختونخوا کے دوررس آئی ٹی ویژن کی عکاسی کرتی ہے ۔
پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا تقریباً 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہری پور میں جاری یہ منصوبہ 11 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو 2026ء میں مکمل طور پر فعال ہو جائیگا ۔ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا خصوصی ٹیکنالوجی زون ہوگاجس کے تحت 4 ہزار تک آئی ٹی سٹارٹ اپس قائم ہوسکیں گے اور آئی ٹی برآمدات میں 50 ملین ڈالر تک اضافہ ہوگا۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ملک کا اولین ٹیکس فری زون ہوگا جس میں کام کرنے والی تمام کمپنیاں آئندہ دس سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگی۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی 50 فیصد آبادی 30سال سے کم عمر کی ہے جس میں سالانہ 6 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ آئی ٹی گریجویٹس کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *