خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پالیسی اقدامات کی وجہ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

0

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 257 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہیں

رواں مالی سال کے جولائی سے فروری تک کے آٹھ ماہ کی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 1.977 بلین ڈالر تک رہیں

تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے پاکستان کی مجموعی آئی ٹی برآمدات تین سے چار بلین ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 بلین ڈالرز زیادہ ہیں

ٹیلی کمیونیکیشنز، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات فروری میں 257 ملین ڈالر رہیں، جس میں سال بہ سال 32 فیصد اضافہ دیکھا گیا

آئی ٹی سیکٹر کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا 10 ارب ڈالر کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا

اس اضافے سے چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی

چینی کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی ساز و سامان کی مینوفیکچرنگ اور متعلقہ سہولیات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *