پاکستان، آذربائیجان کے 15 معاہدے، دو ارب ڈالر کی تجارت زیر غور

0

پاکستان اور آذربائیجان نے جمعرات کو مختلف شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ دو ارب ڈالر کے تجارتی منصوبوں پر غور کیا گیا ہے۔

معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا گیا، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی۔

ان معاہدوں اور یادداشتوں میں قونصلر امور، ٹرانزٹ ٹریڈ، ترجیحی تجارت، ریاستی املاک کی نجکاری، قانون و انصاف، معدنی وسائل اور ارضیات، ثقافتی تبادلے کا پروگرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں تعاون، ٹیلی ویژن پروڈکشن، سائنسی اور تکنیکی تعاون، سیاحت، فضائی خدمات، باکو اور اسلام آباد کو جڑواں شہروں کا درجہ دینے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، ادب اور سائنس شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی فائدہ مند منصوبوں کے شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بڑھانے پر بات چیت بھی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *