پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
خصوصی سرمایہ سہولت کونسل کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مجموعی برآمدات میں ریکارڈ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے(وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام)
اسی شرح سے اضافہ جاری رہا تو 2024ء میں تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی برآمدات 4 بلین ڈالرز سے تجاوز کر جائیں گی جو گزشتہ سال سے 2.6 بلین ڈالرز زائد ہونگی
آئی ٹی انڈسٹری ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور زیادہ سے زیادہ مراعات، سہولیات اور انعامات کی مستحق ہے، (ڈاکٹرعمر سیف)
یہ کمپنیاں دنیا بھر میں پاکستانی ٹیلنٹ کی ڈیجیٹل خدمات کے عوض بھاری زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مضبوط کر رہی ہیں،(ڈاکٹرعمر سیف)
انفارمیشن ٹیکنالوجی(IT) سیکٹر کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا 10 ارب ڈالر کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا،(ڈاکٹر عمر سیف)
پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(IT) برآمدات سے بنیادی فائدہ اٹھانے والوں میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور شامل ہیں
پاکستانی ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(IT) برآمدات میں اضافہ چین کا مرہون منت ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون نے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کو اجاگر کیا