چولستان میں زرعی انقلاب اور اسکے ثمرات

0

پاکستان کے اقتصادی سروے 2023 کے مطابق پاکستان میں زراعت کا شعبہ 22 فیصد سے زائد جی ڈی پی اور 37 فیصد ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں زرعی اجناس جیسا کہ گندم، دالوں اور آئل سیڈیز کی قلت ہے۔

اسی دیرینہ مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں گرین پاکستان انیشیٹو اور جدید کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروایا گیا

اپنی وسیع فصلی اراضی، ناقابل استعمال قابل کاشت بنجر زمین اور رینج لینڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، پاکستان روایتی مائیکرو فارمنگ کلچر سے ہائی ٹیک، زیادہ پیداوار اور کم لاگت کمیونٹی پر مبنی ماڈرنائزڈ کارپوریٹ فارمنگ کی طرف منتقل ہو کر اپنی زراعت کے اندر انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

                 زرعی انقلاب کے ثمرات

چولستان میں 50,000 ایکڑ پر محیط بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنایا جائے گا

تقریباً 37.55 بلین روپے منافع کا تخمینہ لگا جا چکا ہے

کارپوریٹ فارمز کی اعلیٰ معیار کی پیداوار کو GCC ممالک میں برآمد کر کے منافع کمایا جاسکے گا۔

جدید طرز کی کاشتکاری کے ذریعے گندم، کپاس، کنولا اور باجرے کی سالانہ فی ایکڑ پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے

لوکل سطح پر چولستان کے ہنر مند باسیوں کیکئے ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہونگے جس سے معاشی استحکام کو فروغ ملے گا

زیادہ پیداوار والی فصلوں کی برآمدات کے ذریعے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ بھی ہوگا

دیرپا خوشحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرواتے ہوئے، سرمائے سے بھرپور کاشتکاری کے ساتھ دہائیوں تک طویل کم فائدہ مند پیداوار والی زراعت سے چھٹکارا ملے گا۔

اناج، تیل کے بیجوں، کپاس، پھلوں اور سبزیوں کے لیے مضبوط مقامی اور عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی

مقامی کاشتکاروں کی زندگی میں ناقابلِ یقین حد تک معاشی بہتری آئے گی

مقامی سطح پر پیسٹیسائیڈز اور بیج کا کاروبار بڑھے گا
کھاد کی مانگ بڑھنے سے لوکل کھاد ایجنسی کو فائدہ ہوگا
لوکل اور بین الاقوامی گڈز ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت کے بڑھنے سے مقامی سطح پر روزگار بڑھے گا
زرعی اجناس اور زرعی مشینری کی مقامی ورکشاپس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا۔
جس سے مقامی ہنر مند افراد کو اپنے ہی علاقوں میں کاروبار کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ ایک ایسا جامع اور موثر منصوبہ ہے جس سے نا صرف غریب کسان خوشحال ہوگا بلکہ زراعت کا شعبہ پاکستان میں معاشی انقلاب برپا کرکے رکھ دے گا۔ یعنی کہ انفردای سطح سے لیکر قومی سطح تک گرین پاکستان انیشیٹو کے زیرِ انتظام کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *