چین کی سب سے بڑی الیکٹراک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری
چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے اپنے لوکل پارٹنر کے ساتھ پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان کردیاہے۔
بی واے ڈی نے 2023 میں دنیا میں سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بنا کر ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔