ہاشو گروپ اور دیوان موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کے انفراسٹکچر کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام
ہاشو گروپ، دیوان موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ مل کر، پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کے انفراسٹکچر کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام شروع کر رہا ہے- اس تعاون کا مقصد ہاشو گروپ کےکے وسیع نیٹ ورک پر برقی گاڑیوں کے لیے چارجرز کی مرحلہ وار تنصیب، جس میں فائیو اسٹار پرل کانٹیننٹل، فور اسٹار پی سی لیگیسی، اور تھری اسٹار ہوٹل ون شامل ہیں یہ چارجرز یورپی معیارات کے مطابق چلنے والی گاڑیوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جو کہ الیکٹرک گاڑیوں کی متنوع رینج کے لیے مطابقت کو یقینی بناتے ہیں ان اقدامات کو فروغ دینے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے- سسٹین ایبلٹی کے ایجنڈے کے مطابق، سرسبز پاکستان کے راستے پر اس اہم سنگ میل کا حصول خوش آئند ہے اور ساتھ ہی ساتھکے لیے چارجنگ کی سہولت فراہم کر کے یہ گروپ صارفین کیلئے سہولت فراہم کر رہا ہے- یہ اقدام نہ صرف دیوان موٹرز اور ہاشو گروپ دونوں کی ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے لگن کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ایک زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب پاکستان کی پیشرفت میں تعاون کرنے کے لیے ان کے اجتماعی عزم کی بھی مثال دیتا ہے- گرین پاکستان انیشیٹوو جو کہ ایس آئی ایف سی کا ایک اہم شعبہ ہے، پاکستان میں کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کیلئے سرگرداں ہے