سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر-گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری آئندہ ماہ متوقع ہے۔ جس کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسلرکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کیلئے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہونگے۔ یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے۔
یہ سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب معدینات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کرینگے۔