ایس آئی ایف سی اور اقتصادی ترقی کا سفر

0

پاکستان، اپنی بھرپور ثقافت اور تاریخ کے ساتھ، اقتصادی بحالی کے ایک اہم موڑ پر ہے۔ اس ترقی میں سب
سے اہم کردار اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل )ایس آئی ایف سی( ادا کر رہی ہے جو صرف ایک
اقتصادی کونسل ہی نہیں بلکہ ایک منظم اور جامع نظام ہے۔
اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی معاشی منظر نامے پر پاکستان کی ساکھ بہتر
کرنا اور اندرونی و بین االقوامی دونوں ذرائع سے سرمایہ کاری کو پاکستان میں النا اس کونسل کی اولین ترجیح
ہے۔ ایس آئی ایف سی کا مقصد میکرو ا کنامک استحکام کو یقینی بنانا، سماجی و اقتصادی خوشحالی کو
فروغ دینا اور عالمی برادری میں پاکستان کا منصب و مقام بحال کرنا ہے۔ ایس آئی ایف سی، اپنے مربوط
تنظیمی نظام کے ذریعے ایک سنگل ونڈو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جو پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی
سرمایہ کاری کے لیے ایک ہموار راہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسی تناظر میں ، پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں حالیہ پیش رفت ایس آئی ایف سی کے نتیجے میں
ہونے والی مثبت معاشی تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ مثال کے طور پر ، بین االقوامی مالیاتی فنڈ )آئی ایم ایف(
کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان 3 ارب ڈالر کی خطیر رقم وصول کرے گا جو پاکستان کی پائیدار
معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید برآں ، پاکستان فوج کے تعاون سے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اور ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ نتیجتا ،
سرمایہ کاروں کو پاکستان کے تجارتی شعبے کے مسائل پر بات کرنےکے بہترین مواقع میسر آ ئے ہیں جس سے
ملکی معاشی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
ابھی جب پاکستان اپنی اقتصادی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے وہیں ہمیں ابھی بین االقوامی تنازعات اور
انکے معشیت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اسی تناظر میں، قرضوں میں کمی،
اخراجات کے توازن اور آمدنی میں اضافے پر کیے گئے اقدامات اور خصوصی حکومتی توجہ ظاہر کرتی ہے کہ
ملکی معاشی استحکام ریاستی ترجیحا ت میں سب سے اوپر ہے۔ جس میں سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو
بہتر بنانا اور غریب طبقے کے لیے پاکستان کی اقتصادی پالیسی بنانا بھی ایک الزمی جزو ہے۔ اس کے ساتھ
ساتھ، کفالت کیش ٹرانسفر پروگرام )جو 9.3 الکھ خاندانوں کو وظیفہ فراہم کر رہا ہے( کمزور طبقے کی بہتری
کے لیے سوچ و پختہ ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔ جو ایک، اچھے اور مضبوط معاشرے کی تعمیر میں مددگار
ثابت ہوگا۔
عالوہ ازیں ، پاکستان کا مارکیٹ کنٹرول کرنسی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں
مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں
ایک اہم ستون کا کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ، سرکاری اداروں میں جاری گورننس اصطالحات کا
عمل، کاروباری ماحول کی بہتری سے نہ صرف سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ملک میں بے
روزگاری کیں بھی واضح کمی متوقع ہے ۔
،
مختصرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل)SIFC )پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے اہم کردار
ادا کررہا ہے ۔ اس کے اسٹریٹجک اقدامات اور کامیابیوں کے نتیجے میں معاشی ترقی کے واضح اثرات نظر
آرہے ہیں جو کہ عالم اقوام کے درمیان اپنے مقام بہتر کرنے کے لیے ملک کی استقامت اور عزم کی عالمت
ہے۔ یہ شروعات ہے ایک خوشحال اور تابناک مستقبل کی جانب لیکن سفر ابھی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *