خیبرپختونخوا پر قرضوں کے بوجھ کب تک

0

خیبرپختونخوا پر تحریک انصاف کی9سالہ دور اقتدار نے صوبے کی65سالہ تاریخ میں قرضوں کے بوجھ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔سال2023-24ء کے دوران ہونے والے معاہدوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا پر بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 1002 ارب48کروڑ90لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دسمبر 2022ء تک صوبائی حکومت 454ارب 3کروڑ60لاکھ روپے وصول کر چکی ہے۔ جن میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے230ارب 16کروڑ30لاکھ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی سے 181ارب5کروڑ70لاکھ، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جیکا)سے 22ارب 14کروڑ20لاکھ،، ایجنسی فرانسیز ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی)سے 18ارب 65کروڑ 90لاکھ، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) سے ایک ارب 35کروڑ، انٹرنیشنل بنک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) سے40کروڑ 30لاکھ، جرمنی سے36 کروڑ90لاکھ اور ایشین انفرانسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک سے 21 کروڑ 30لاکھ روپے شامل ہیں۔

مختلف منصوبوں کیلئے مالیاتی اور ترقیاتی اداروں سے مزید 606 ارب روپے حاصل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔ جن میں سے قرضوں کی قسط ملنی شروع ہو گئی ہے۔حاصل قرضہ جات میں سب سے زیادہ 135ارب 92 کروڑ 10 لاکھ روپے کا قرض ٹرانسپورٹ محکمہ کیلئے لیا گیا ہے۔ پشاور بی آر ٹی کا قرضہ109ارب 50کروڑروپے تک پہنچ گیا ہے۔ جس میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے 76ارب 99 کروڑ 88لاکھ79ہزار روپے اور فرانس کی ترقیاتی ادارے سے 32 ارب50 کروڑ 21 لاکھ46ہزار روپے شامل ہیں۔ پشاور بی آر ٹی کیلئے اب تک مجموعی طور پر93ارب 74کروڑ99 لاکھ 79 ہزار روپے قرض حاصل کیا جاچکا ہے۔ جن میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے 75ارب84کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار اور فرانس کی ترقیاتی ادارے سے 16ارب 75کروڑ 11لاکھ روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ یہ قرض ایشیائی ترقیاتی بنک، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل بنک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ، ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔

معاشی ترقی کے منصوبوں کیلئے لیا گیا قرضمعاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کیلئے 60ارب 87کروڑ 80لاکھ، تعلیم کیلئے 10 ارب 37کروڑ 70لاکھ، صحت اور تعلیم کیلئے29ارب 88 کروڑ 70 لاکھ، صنعت کیلئے 27کروڑ 20لاکھ، ایریگیشن کیلئے 19 ارب 4 کروڑ20 لاکھ، انرجی اینڈ پاؤر کیلئے 36ارب 61کروڑ40لاکھ، ماحولیات کیلئے3 ارب51 کروڑ20 لاکھ، علاقائی ترقی کیلئے 20ارب 50 کروڑ10لاکھ، سوشل ویلفیئر کیلئے4 ارب 17کروڑ40لاکھ، شہری و دیہی ترقی کیلئے 6کروڑ 40لاکھ، سیاحت کیلئے 5ارب43کروڑ40لاکھ، نکاس آب کیلئے98 کروڑ50لاکھ، محکمہ زراعت کیلئے 14ارب38 کروڑ50 لاکھ، محکمہ خزانہ کیلئے 13 ارب 60 کروڑ90 لاکھ، صحت کیلئے3ارب 66 کروڑ 20لاکھ اور جنگلات کیلئے ایک کروڑ20لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جا چکا ہے۔مزید 606 ارب قرض کن منصوبوں کیلئے لیا جائے گا؟

خیبرپختونخوا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل بنک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ، ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے مزید 606ارب روپے حاصل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ جن میں اانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے304ارب روپے،ایشیائی ترقیاتی بنک سے 159 ارب روپے، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے12ارب روپے، انٹرنیشنل بنک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے 37 ارب، ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک سے80ارب اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے14ارب روپے حاصل کئے جائینگے۔

ان قرضہ جات میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے خیبر پختونخوا کے 6شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 67ارب 60کروڑ 90 لاکھ روپے، پیہور ہائی لیول کنال کیلئے11 ارب20 کروڑ 40لاکھ، پشاور بی آر ٹی کیلئے 88کروڑ 80لاکھ، توانائی تک رسائی کیلئے 23ارب72 کروڑ 60لاکھ، صوبائی شاہراہوں کی بحالی کیلئے5ارب 39کروڑ 80لاکھ،مردان صوابی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کیلئے6 ارب 74کروڑ60لاکھ، شہروں کی بحالی اور ترقی کیلئے 31کروڑ 70 لاکھ روپے حاصل کئے جائینگے۔ فرانس کے ترقیاتی ادارے سے پشاور بی آر ٹی کیلئے 12 ارب18 کروڑ 70لاکھ روپے لئے جائینگے اسی طرح انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے خیبر پختونخوا رورل سپورٹ پراجیکٹ کیلئے55ارب 70 کروڑ 90، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ کیلئے9 ارب 44 کروڑ 90لاکھ، خیبر پختونخوامیں آمدن کے ذرائع بڑھانے کیلئے8ارب 71کروڑ10 لاکھ، سیاحت کے منصوبے خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے7ارب 58کروڑ60لاکھ، خیبر پختونخوا ایری گیٹڈ ایگریکلچر امپرومنٹ کیلئے20ارب 86 کروڑ 40لاکھ، بہتر ترقی کیلئے 45 ارب 13 کروڑ60لاکھ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے 85 ارب43کروڑ، خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبوں کیلئے 46ارب20 کروڑ80 لاکھ اورخیبر پختونخوا ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کیلئے24 ارب95 کروڑ20لاکھ روپے حاصل کئے جائینگے آبادکاری و ترقی کے بین الاقوامی بنک سے خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبے کیلئے 36ارب98کروڑ90لاکھ روپے حاصل کئے جائینگے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک سے 6شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33ارب 32کروڑ30لاکھ روپے اور بالاکوٹ ہائیڈروپاؤر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے46ارب 50کروڑ روپے حاصل کئے جائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *