ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں خصوصی سرمایہ کاری
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن(IT&T) ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے فورم سے ملک و قوم کے مفاد میں اہم فیصلوں کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو ہوگا اور ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فورم میں عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی فیصلہ سازی میں معاون ہوتی ہے اور اس فورم کی موجودگی سے آنے والی حکومت بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی مفادات کے فیصلے بروقت کرسکے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی (IT) نے کہا کہ سال 2014 سے سینکڑوں میگاہرٹز اسپیکٹرم (Megahertz Spectrum) کا کیس مُحکمانہ تاخیر کی وجہ سے عدالت میں زیرِ بحث رہا۔
اس معاملے کو ایس آئی ایف سی (SIFC) کے فورم پر اٹھایا گیا جس کے بعد سندھ کی عدالت عالیہ نے روزانہ کی بنیادوں پر کیس کی سماعت کی اور (14Dec ) کو فیصلہ سنایا۔
ایک ارب مالیت کا یہ سپیکٹرم نگران حکومت کی طرف سے۔ عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔
اسپیکٹرم نیلامی اور آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کیلئے (SIFC) کے تحت (Right of Way) پالیسی کا نفاذ رائٹ آف عمل میں لایا گیا۔ ملک کی پہلی
مزید برآں ، خلائی پالیسی کی تیاری اور اس کی متعلقہ فورمز سے منظوری میں (SIFC)ایس آئی ایف سی کا مرکزی کردار رہا ہے۔
عوام کو بہت جلد سیٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا جبکہ موجودہ نیٹ ورک میں بھی کافی بہتری آئے گی۔