پاکستان معاشی بہتری کی راہ پر گامزن، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

0

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں۔ جولائی2024ء سے پاکستان میں آئی ٹی کی برآمدات میں سالانہ 34 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی 2024 میں آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ 12 ماہ کی اوسط 269 ملین ڈالرز سے زیادہ ہیں۔ آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کی وجہ برآمد کنندگان کے خصوصی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کی حد کو 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے اور پاکستانی روپے کا استحکام شامل ہیں۔

مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے۔ ممکنہ طور پر مالی سال 2025 کے لیے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 3.5 بلین ڈالرز سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *