پاکستان سٹاک ایکسچینج بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ
30 December 2023
دنیا
2023 میں پاکستان سٹاک اینچ بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2009 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر 55 فیصد کا یہ اضافہ 13 سال کے بعد دیکھا گیا ہے۔
▪آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ایگریمنٹ، اس کے بعد آئی ایم ایف کے پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل، کرنسی کی قدر میں استحکام اور الیکشن کے اعلان کے بعد سال کے دوسرے حصے میں کامیابی توقع سے بڑھ کر رہی ، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔
▪بلومبرگ اعداد و شمار کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 2023 میں مقامی منافع میں تیسری بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ میں شامل تھا ۔ کے ایس ای انڈیکس نے 2023 میں دیگر اثاثہ جات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس میں ایک سالہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ 33 فیصد، ٹی بلز 23 فیصد، گولڈ 21 اور پراپرٹی انڈیکس 6 سے 29 فیصد کی رینج میں رہا۔